اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی وزارت صحت کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی تیل کی بندرگاہ پر جارح امریکی طیاروں کے بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی 126 بتائی جا رہی ہے۔
یمن کی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شہداء اور زخمیوں کی تعداد حتمی نہیں ہے اور کچھ زخمی افراد کے شدید جھلسنے کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
جارح امریکی طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چار مرتبہ مغربی یمن کے علاقے رأس عیسیٰ اور اس کے آئل پورٹ پر بمباری کی۔ شائع ہونے والی تصاویر سے اس جرم کے المناک اثرات بخوبی دکھائی دے سکتے ہیں: جلے ہوئی لاشیں اور وہ زخمی افراد جو ملبے اور آگ کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔
امریکیوں نے رأس عیسیٰ پر ایسے وقت میں حملہ کیا کہ شہری دفاع کے کارکن اور امدادی ٹیمیں پہلے جملے سے لگنی والی آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو نجات دلانے میں مصروف تھے۔ امریکیوں نے دہشت گرد ٹولوں کی طرح پہلے حملے کے مقام پر دوبارہ حملہ کیا جس سے یہ ہولناک المیہ معرض وجود میں آیا اور ثابت ہؤا کہ دہشت گردوں نے بھی یہ درندگی امریکہ ہی سے سیکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ